اردو

urdu

ETV Bharat / state

Khrew Health Centre Awaits Completion: ہیلتھ سنٹر کھریو برسوں سے تشنہ تکمیل - ہیلتھ سنٹر کھریو

’’لوگوں کو معمولی طبی معائنہ کے لیے تین سے چار کلومٹر دور جانا پڑتا ہے، Khrew Health Centre Awaits Completionجس سے لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر سخت مشکلات سے جوجھنا پڑتا ہے۔‘‘

Khrew Health Centre Awaits Completion: ہیلتھ سنٹر کھریو برسوں سے تشنہ تکمیل
Khrew Health Centre Awaits Completion: ہیلتھ سنٹر کھریو برسوں سے تشنہ تکمیل

By

Published : Jun 15, 2022, 1:33 PM IST

پلوامہ: قصبہ کھریو سے چند کلو میٹر کی دوری پر واقع شار شالی علاقے میں عوام الناس کو طبی سہولیات بہم پہنچانے کی غرض سے ایک جدید طرز کے ہیلتھ سنٹر پر کئی برس قبل تعمیراتی کام شروع کیا گیا تھا Health Centre Khrew Awaits Completionتاہم تقریباً چار سال کا وقفہ گزرنے کے بعد بھی ہیلتھ سنٹر کو مکمل نہیں کیا گیا جس کے سبب مقامی آبادی کو طبی حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہیلتھ سنٹر کھریو برسوں سے تشنہ تکمیل

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ ہیلتھ سنٹر پر کام شروع کرنے کے بعد انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ طبی مرکز کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ علاقے کے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم ہو سکیں۔ Health Centre Khrew Awaits Completionانہوں نے مزید کہا کہ ’’نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہیلتھ سنٹر کی تعمیر کو روک دیا گیا۔‘‘

مقامی باشندوں کے مطابق علاقے میں طبی مرکز نہ ہونے کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’لوگوں کو معمولی طبی معائنہ کے لیے تین سے چار کلومٹر دور جانا پڑتا ہے، جس سے لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر سخت مشکلات سے جوجھنا پڑتا ہے۔‘‘ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی خصوصاً رات کے اوقات میں طبی ضروریات کے وقت علاقے میں طبی مرکز کی عدم موجودگی کے سبب لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے طبی سنٹر کی تعمیر کو مکمل کرنے اور اسے فعال بنائے جانے کی اپیل کی تاکہ علاقے کے لوگوں کو طبی حوالے سے درپیش مشکلات سے نجات حاصل ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details