پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھلین علاقے کی رابط سڑکیں خستہ ہو چکی ہیں، خستہ حال سڑکوں کے باعث لوگوں خصوصاً اسکولی طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق انہوں نے سڑکوں کی مرمت کے حوالہ سے کئی بار ان محکمہ آر اینڈ بی کا دروازہ کھٹکھٹایا تاہم ’’آج تک ان خستہ حال سڑکوں کو ٹھیک کرنے میں محکمہ ناکام رہا ہے۔‘‘ Khlen Pulwama Residents Suffer due to Dilapidated roads
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشنوں نے کہا کہ ’’معمولی بارش کے ساتھ ہی رابطہ سڑکیں زیر آب آ جاتی ہیں، اور سڑک پر پانی جمع ہونے سے اسکولی بچوں سمیت مقامی آبادی کا ان سڑکوں پر چلنا پھرنا مشکل ہو جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’سڑکیں زیر آب آنے کے بعد اسکولی بچوں کو ریلوے ٹریک کا سہارا لینا پڑتا ہے جو ان کے لیے خطرہ کے باعث بن سکتا ہے۔‘‘
مقامی طلبہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ’’بارش کے دوران ہمارا اسکول جانا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔ بارشوں کے دوران سڑکوں پر جمع پانی اور بعد ازاں کیچڑ کے باعث اسکول جانا بعض اوقات نا ممکن ہو جاتا ہے۔‘‘ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ خستہ حال سڑک پر جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جو مقامی آبادی کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
مقامی باشندوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سمیت ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’اس معاملے کو لے کر کئی محکمہ آر اینڈ بی، انتظامیہ کو درخواستیں دیں، لیکن آج تک یقین دہانیوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔‘‘ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ علاقے کی اندرونی رابطہ سڑکوں کی مرمت کرنے کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائیں۔
مزید پڑھیں:No Mobile Internet Connectivity in South Kashmir پلوامہ کے کئی دیہات موبائل انٹرنیٹ خدمات سے محروم