پلوامہ: ڈاکٹر ہلال احمد مکرو - جو محکمہ فوڈ ٹیکنالوجی، اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں کو - سماجی، اقتصادی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے عنوان کے تحت حکومت ہند کے محکمہ سائنس اینڈ ٹکنالوجی کی جانب سے ’’نوجوان سائنسدان‘‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ہلال احمد مکرو اور انکی ٹیم #YoungScientistandTechnologistAward (2021) ایوارڈ اور پروجیکٹ گرانٹ کے تحت ’’اوہمک ہیٹنگ پر مبنی ناول ایسپٹک اور شیلف لائف بڑھانے کے لیے چکنائی دار غذائیت کے مواد کی مسلسل پروسیسنگ‘‘ پر کام کریں گے۔
IUST Professor Bags Young Scientist Award اسلامک یونیورسٹی کے پروفیسر ہلال ’ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ‘ سے سرفراز - اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،
اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہلال احمد مکرو کو ’’نوجوان سائنسدان‘‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔ Kashmiri Scientist Hilal Makroo Bags Young Scientist Award
ڈاکٹر مکرو پروسیسنگ کے نئے آلات اور محدود روایتی پروسیسنگ سے نمٹنے کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کریں گے۔ اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کے عملہ اور سماجی حلقوں نے ہلال احمد مکرو کو ایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ مکرو سے قبل کشمیری سائنسدان ڈاکٹر الطاف بٹ کو نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کا رکن منتخب کیا گیا تھا۔
قبل ازیں امریکہ کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے مرتب کی گئی سائنس دانوں کی عالمی درجہ بندی فہرست میں جموں و کشمیر کے 40سے زائد سائنسدانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ Stanford University Scientist List