ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں اربن کسان Urban Kisanنامی ایک اسٹارٹ اپ گروپ حیدرآباد میں عالمی شہرت یافتہ کشمیری زعفران اگانے کے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔ اربن کسان نے زعفران کی کاشت کے لئے اختراعی طریقے استعمال کرنا شروع کر دئے ہیں۔ انہوں نے رواں برس اپریل مہینے میں تجربات پر کام شروع کرکے اگست میں باقاعدہ کاشت شروع کی۔
کمپنی کے نمائندوں نے وادی کشمیر میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سیفران ریسرچ Indian Institute of Saffron Research کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زعفران کی کاشت کے لیے مناسب آب و ہوا، نمی، سینچائی سمیت دیگر تفصیلات جمع کیں اور کشمیر سے 18000 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے زعفران کے 1.5 کوئنٹل بیج بھی خریدے۔
کمپنی ہائیڈروپونکس Hydroponicsکے عمل کے ذریعے زعفران کے پودوں کی اچھی پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور، انکے مطابق، ہر پودے میں 3 سے 4 پھول ہیں۔
واضح رہے کہ ہائیڈروپونکس میں بغیر مٹی کے معدنی غذائیت کے محلول کا استعمال کرتے ہوئے پودوں، فصلوں اور سبزیوں کی کاشت کی جاتی ہے۔