اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہانگل کو بچانے کا مطالبہ

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے عوام ہانگل کو بچانے کے لیے انتظامہ سے مطالبہ کر رہی ہے۔ جبکہ چیف وائلڈ لائف وارڈن کا کہنا ہے کہ ہانگل کو بچانے کے لیے قدرتی ماحول تیار کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کشمیری ہانگل کو بچانے کا مطالبہ
کشمیری ہانگل کو بچانے کا مطالبہ

By

Published : Jul 9, 2020, 6:11 PM IST

Updated : Jul 9, 2020, 10:56 PM IST

سب ضلع ترال کے مشہور سیاحتی مقام شکار گاہ میں ہانگل کی بریڈنگ کے لیے کروڈوں روپے مالیت کا ایک سینٹر نو برس قبل تعمیر ہوا، لیکن عوامی حلقوں کی طرف سے اس بریڈنگ سینٹر پر خرچ کی جا رہی رقومات کے محاسبے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے اگرچہ اس بڑیڈنگ سینٹر میں ایک ہانگل لایا گیا تھا لیکن وہ صرف ایک رات کا مہمان رہا معلوم نہیں کہ اسے زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا۔

کشمیری ہانگل کو بچانے کا مطالبہ

سٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 'تاریخی شکارگاہ میں ہانگل کی بریڈنگ کے لیے انتظامات پر کروڈوں روپے خرچ کیے گئے تاہم زمینی سطح پر اس کا استعمال منصفانہ طور پر نہیں کیا گیا ہے لہذا اس کے لیے ایک احتسابی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے'۔

ادھر چیف وائلڈ لائف وارڈن کے ایس گپتا نے آج محکمے کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ شکارگاہ کا دورہ کیا انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ترال سیاحتی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے تاہم ہانگل بڑیڈنگ کے لیے ہانگل کو قدرتی ماحول کی ضرورت ہے جس کے لیے محکمہ اقدامات کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ای ٹی وی بھارت نے گزشتہ دنوں شکارگاہ میں کشمیری ہانگل کی موجودگی پر ایک مفصل رپورٹ نشر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ترال کے شکار گاہ میں ہانگل موجود ہیں

Last Updated : Jul 9, 2020, 10:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details