اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے لوگ خوفزدہ: سابق رکن اسمبلی - Back to Village

سابق ایم ایل اے غلام محی الدین میر کا کہنا ہے کہ ’’جموں و کشمیر کے لوگ خوفزدہ ہیں، بجلی اور پانی کا مطالبہ کرنے میں بھی لوگ خوف محسوس کررہے ہیں۔‘‘

جموں و کشمیر کے لوگ خوفزدہ: سابق رکن اسمبلی
جموں و کشمیر کے لوگ خوفزدہ: سابق رکن اسمبلی

By

Published : Sep 8, 2021, 7:15 PM IST

نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر (پلوامہ) اور سابق رکن اسمبلی غلام محی الدین میر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے وادیٔ کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح پلوامہ میں بھی تعمیر و ترقی کے نام پر صرف کاغذی گھوڑے دوڑائے ہیں۔‘‘

سابق ایم ایل اے غلام محی الدین میر کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو

انہوں نے کہا کہ یوٹی انتظامیہ بلند و بانگ دعوے تو کررہی ہے تاہم جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال جوں کی توں ہے۔ انہوں نے کہا: ’’لوگوں کو آج بھی بجلی، پانی اور سڑک جیسی بنیادی ضروریات کے مطالبے کو لیکر سڑک پر احتجاج کرنا پڑرہا ہے۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگوں کو بجلی اور پانی کا مطالبہ کرنے کے لیے بھی احتجاج کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، تاہم ان کے مطابق لوگ اب بنیادی ضروریات کے لیے احتجاج کرنے میں بھی ڈر محسوس کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پلوامہ: آریگام میں پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاج

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی و بی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے بھی سابق ایم ایل اے نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا: ’’صرف انتخابات منعقد کرانے سے تعمیر و ترقی ممکن نہیں ہوتی، ڈی ڈی سی ممبران کو بااختیار بنایا جارہا ہے نہ فنڈس واگزار کیے جارہے ہیں، ایسے میں تعمیر و ترقی کیونکر ممکن ہوسکی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:ترال: برسوں سے تشنہ تکمیل سڑک کی میکڈمائزیشن پر زور

انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے My Town My Pride, Back to Village جیسے کئی پروگرام منعقد کئے تاہم زمینی سطح پر تعمیر و ترقی کا کہیں بھی نام و نشان نہیں ہے۔

نیشنل کانفرنس لیڈر نے مزید کہا کہ ’’ضلع پلوامہ کی اکثر سڑکیں خستہ ہوچکی ہیں جن کی آج تک مرمت نہیں کی گئی ہے جس سے لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details