مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سی بی ناتھ راجپور نامی عاقہ میں آج کانگریس پارٹی کی جانب سے گھر گھر یاترا شروع کی گئی ہے، جس میں لوگوں سے بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کی اپیل کی جارہی ہے، اس گھر گھر مہم میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،عوام بھارت جوڑو یاترا میں شمولیت کے لئے پُر عزم ہیں۔Preparations for Bharat Jodu Yatra in Kashmir are in full swing
Bharat Jodo Yatra کشمیری عوام بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کے لیے پُرعزم ہیں، کانگریسی رہنما - کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کی تیاریاں عروج پر
کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جنوبی ہند کی پانچ ریاستوں میں مکمل ہونے کے بعد اب شمالی ہند میں داخل ہوچکی ہے، مدھیہ پردیش، راجستھان اور ہریانہ میں یاترا مکمل ہونے کے بعد آج قومی دارلحکومت دہلی پہونچی، ادھر کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر تیاریاں جاری ہیں۔ Preparations for Bharat Jodu Yatra in Kashmir are in full swing
اس مہم کی شروعات کانگریس کے ضلع صدر فیاض احمد اور جے کے پی سی سی جنرل سیکرٹری بشیر احمد خان کی سربراہی میں کی گئی۔ اس موقع پر لوگوں نے اپنے مسائل کانگریس رہنماؤں کے سامنے رکھے جبکہ لوگوں نے کہا کہ وہ ملک کی سیکولر پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں، وہ بھارت جوڑو یاترا میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینگے۔
اس موقع پر جے کے پی سی سی کے جنرل سیکرٹری بشیر احمد خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے سلسلہ میں جموں وکشمیر میں بھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ اس ضمن میں وادی کے متعدد اضلاع میں میٹنگوں کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے اور بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کی واحد سیکولر پارٹی ہے اور راہل گاندھی اس ملک کے واحد سیکولر رہنما ہیں جنہوں نے سیکولر نظام پر عمل کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کا جموں کشمیر میں والہانہ استقبال ہوگا، غلام احمد میر