اردو

urdu

ETV Bharat / state

Remember Destitute During Eid al adha : عید کے موقع پر غرباء، دینی اداروں کو یاد رکھیں، مولوی قطب الدین

عید الاضحی ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی مذہبی عقیدت اور انتہائی تزک و اہتشام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ Cleric Molvi qutub din Greeting on Eid al adha

عید کے موقع پر غرباء، دینی اداروں کو یاد رکھیں، مولوی قطب الدین
عید کے موقع پر غرباء، دینی اداروں کو یاد رکھیں، مولوی قطب الدین

By

Published : Jun 29, 2023, 6:09 AM IST

عید کے موقع پر غرباء، دینی اداروں کو یاد رکھیں، مولوی قطب الدین

پلوامہ (جموں و کشمیر) : ’’عید سے قبل روایتی طور بازاروں میں چہل پہل نظر آتی تھی تاہم اس بار بازاروں میں روایتی چہل پہل مفقود ہونے سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ لوگ اقتصادی طور پسماندہ ہو گئے ہیں۔ ان حالات میں ہمیں یہ عید سادگی اور انکساری کے ساتھ منانی جانی چاہئے اور ساتھ ہی غرباء اور مساکین کا خیال بھی رکھنا چاہئے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین اور جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دینی ادارہ دارالعلوم نور الاسلام ترال کے مہتمم مولوی قطب الدین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

مولوی قطب الدین نے بتایا کہ ’’اب کی بار یہ اندازہ لگانا چنداں مشکل نہیں کہ لوگ پریشان ہیں اور اس لئے ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس بارے میں اپنا فریضہ انجام دیں اور عید سادگی کے ساتھ منانے کے ساتھ ساتھ ہمسایوں، رشتہ داروں اور پسماندہ طبقات سے وابستہ افراد کا بھی خیال کرین اور اور ان کی دل آزاری سے حتی الامکان دور رہنے کی سعی کریں۔‘‘ تاہم انہوں نے بتایا کہ صاحب استطاعت پر عید کے ایام میں قربانی واجب ہے اور ان کو سنت ابراہیمی علیہ السلام پر عمل پیرا ہونا چاہئے کیونکہ بعض نا فہم لوگ ایسے بھی ہیں جو دین و شریعت کا مکمل علم نہیں رکھتے ہیں، وہ قربانی کے بجائے رفاہی کاموں کی اہمیت بیان کرکے قربانی اور حج سے روکتے ہیں، جبکہ اسلام ایک مکمل دین ہے اور اس کی شریعت ایک مکمل نظام حیات ہے، جس عمل کو جس وقت کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس وقت اسی عمل کو اہمیت اور فضیلت حاصل ہے، اس کا بدل کوئی دوسرا عمل نہیں ہوسکتا ہے۔

قطب الدین نے عوام الناس سے اپیل کی کہ ’’مسلمانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ شریعت کے احکام کو شرعی نقطۂ نظر سے سمجھیں اور اپنی رائے سے پرہیز کریں۔ حج کے موقع پر حج صاحب استطاعت پر فرض ہے، قربانی کے موقع پر قربانی ہی واجب ہے، اس کا بدل کوئی رفاہی کام نہیں ہوسکتا ہے، کیونکہ رفاہی کام مستحب کے درجے میں ہے، فرض اور واجب کا بدل کوئی مستحب کام نہیں ہوسکتا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’قربانی ایک عبادت ہے، عبادت کے لئے ضروری ہے کہ وہ صرف اللہ کے لئے ہو، اس لئے قربانی سے ہماری نیت صرف اللہ کی رضا ہونی چاہئے، نام ونمود اور دکھاوے سے بچنا چاہئے۔‘‘

مزید پڑھیں:Eid Ul Adha 2023 کشمیر میں عید الضحیٰ کی صبح کا آغاز بارش سے ہونے کا امکان

دریں اثناء، مولوی قطب الدین نے عوام سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر دارالعلوم نور السلام کی مسجد شریف کی مالی معاونت کریں کیونکہ یہ مسجد شریف حال ہی میں ایک بھیانک آگ میں نذر آتش ہوئی اور اور اس کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details