اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: اونتی پورہ میں منشیات سمیت دو افراد گرفتار - منشیات جیسی بُری لعنت

سماج کو منشیات اور نشیلی ادویات سے پاک کرنے کے خاطر چھیڑی گئی ایک خاص مہم کے تحت جموں و کشمیر پولیس نے ایک خاتون اور ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے دو کلو چرس بر آمد کیا ہے۔

اونتی پورہ میں منشیات سمیت دو افراد گرفتار
اونتی پورہ میں منشیات سمیت دو افراد گرفتار

By

Published : Jan 6, 2020, 5:28 PM IST

جموں و کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں منشیات سمیت دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اونتی پورہ میں منشیات سمیت دو افراد گرفتار

پولیس کے مطابق دونوں افراد اونتی پورہ سے اننت ناگ کی طرف جارہے تھے، کہ پولیس نے پدگام پورہ کے قریب لوڈ کیریر کو روک کر تلاشی کی جس دوران ان کے قبضے سے دو کلوگرام چرس برآمد کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس نے عوام الناس سے مودبانہ اپیل کی ہے کہ وہ منشیات جیسی بُری لعنت سے سماج کو پاک کرنے کی خاطر پولیس کو اپنا دستِ تعاون بہم رکھنے میں کسی قسم کا کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرے تاکہ اس ناجائز کاروبار میں ملوث افراد کی نشاندہی کے بعد انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں منشیات کے استمعال میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہر نفسیات اسے ایک انتہائی سنگین مسئلہ سمجھتے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ نوجوانوں میں نشہ آور ادویات کے استعمال سے پیدا ہونے والے امراض کا معاملہ بڑی حد تک فکر و تشویش کا باعث ہے۔
وہیں جموں و کشمیر انتظامیہ و پولیس اور این جی اوز منشیات کو جموں و کشمیر سے جڑ سے ختم کرنے کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details