اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ آئی ای ڈی دھماکہ کی تحقیقات جاری، دو افراد پولیس حراست میں - ہدایت اللہ ملک

جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آئی ای ڈی دھماکے میں شوپیاں اور کٹھوعہ سے دو افراد کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے۔

پلوامہ آئی ای ڈی دھماکہ کی تحقیقات جاری، دو افراد پولیس حراست میں
پلوامہ آئی ای ڈی دھماکہ کی تحقیقات جاری، دو افراد پولیس حراست میں

By

Published : May 29, 2020, 2:12 PM IST

پلوامہ کار بم دھماکے کو ناکارہ بنانے کے ایک دن بعد پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کے دوران جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے حزب تنظیم سے وابستہ سرگرم عسکریت پسند ہدایت اللہ ملک کے بھائی سمیر احمد ملک کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو پولیس ٹیم ہدایت اللہ کے آبائی گھر شرتپورہ شوپیاں میں چھاپہ مارا جس دوران اسکے بھائی کو حراست کر لیا گیا ہے۔

ہدایت اللہ گزشتہ سال حزب المجاہدین تنظیم میں شامل ہوئے تھے۔

کئی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کل ناکارہ کیے گئے بارودی مواد میں ہدایت اللہ کی کار استعمال ہوئی ہے جس کی پولیس پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

دریں اثناء استعمال ہونے والی اس گاڑی کا نمبر پلیٹ کٹھوعہ کے ایک شہری کی موٹر بائیک کا ہے جس کے مالک ساہل کمار کو کٹھوعہ پولیس نے پوچھ تاچھ کے لیے بلایا ہے۔

استعمال ہونے والی گاڑی کا نمبر پلیٹ کٹھوعہ کے ایک شہری کی موٹر بائیک کا ہے

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو سیکورٹی فورسز نے ضلع پلوامہ کے ایون گنڈ علاقے میں ایک کار میں آئی ای ڈی مواد برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس کار بم دھماکے کا استعمال گزشتہ برس لیتپورہ میں ہوئے خود کش حملے کی طرز پر کیا جانے والا تھا جسے حفاظتی اہلکاروں کی چوکسی نے ناکام بنا دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس لیتپورہ پلوامہ میں سرینگر - جموں شاہراہ پر سی آر پی ایف کی کانوائی پر خود کش حملے میں 40سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد بھارت - پاکستان تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details