اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں آج صبح گلاب باغ نامی گاوں میں سرچ آپریشن کے دوران مختصر گولیوں کا تبادلہ ہونے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیر لیا تھا۔
ترال میں سرچ آپریشن کے دوران باپ بیٹا گرفتار - کشمیر میں عسکریت پسند
جموں و کشمیر کے ترال قصبے میں سیکیورٹی فورسز نے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کر دی تھی۔ ابھی کچھ دیر پہلے علاقے سے سرچ آپریشن ختم کر دیا گیا ہے، تاہم سیکورٹی فورسز نے باپ بیٹے کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت واجد شیخ اور محمد یاسین شیخ کے بطور ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں گولیوں کے تبادلے کے بعد عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
بتا دیں کہ وادی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عسکری مخالف مہم تیز کر دی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فورسز نے مختلف انکاؤنٹرز میں درجن سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔