سب ضلع ترال میں کورونا وائرس کی لڑائی میں جہاں میڈیکل اور دیگر طبقوں سے وابستہ افراد نے اپنا کلیدی رول ادا کیا وہیں اس جنگ میں میونسپل کمیٹی ترال کے ڈیلی ویجر ملازمین نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ چودہ برسوں سے یہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین مستقلی کے منتظر ہیں۔
ترال: صفائی ملازمین کا خاموش احتجاج
جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں میونسپل کمیٹی کے ڈیلی ویجر ملازمین نے اپنے مطالبات کو لے کر خاموش احتجاج کیا۔
صفائی کرم چاریوں نے کیا خاموش احتجاج
آج اپنے ان مطالبات کو لیکر ان صفائی کرم چاریوں نے ایک خاموش احتجاج کر کے انتظامیہ تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے اس دور میں انہوں نے اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے انجام دی لیکن انتظامیہ ان سے کام تو لے رہا ہے لیکن انکی مستقلی کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے ان کے اہل خانہ فاقہ کشی کے شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انکی نوکریوں کو باقاعدہ بنایا جائے۔