اطلاعات کے مطابق پولیس نے آج براہ بنڈنہ نامی گاوں میں ناکے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے دس کلو گرام چرس برآمد کیا گیا جسکی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس ڈی پی او اونتی پورہ اعجاز چودھری نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ گرفتار شدہ سمگلر کی پہچان الطاف میر ولد علی میر ساکن کاونی اونتی پورہ کے بطور ہوئ ہے جو علاقے میں منشیات کو فروغ دینے میں ملوث ہے۔