اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں پولیس نے منشیات مخالف کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

اونتی پورہ.. پولیس نے منشیات فروش دھر لیا
اونتی پورہ.. پولیس نے منشیات فروش دھر لیا

By

Published : Mar 12, 2020, 1:19 PM IST

اطلاعات کے مطابق پولیس نے اونتی پورہ میں ایک ناکے کے دوران ایک شخص کی تلاشی لی اور ان کی تحویل سے 300 گرام چرس برآمد کیا ہے۔

پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

گرفتار شدہ شخص کی شناخت محمد شعبان کے طور پر ہوئی جس کا تعلق بنڈنہ اونتی پورہ سے ہے۔

پولیس کے مطابق یہ شخص علاقے میں منشیات کو فروغ دے رہا تھا۔ پولیس نے مذکورہ اسمگلر کے خلاف ایف آئی آر 29/2020 درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے پولیس نے عوام سے منشیات کی وبا پر قابو پانے کے لیے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details