اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ کے کئی گاؤں میں سرچ آپریشن - سِول لائنز ترال

عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع پلوامہ کے کئی گاؤں میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

پلوامہ کے کئی گاؤں میں سرچ آپریشن
پلوامہ کے کئی گاؤں میں سرچ آپریشن

By

Published : Apr 19, 2020, 12:35 PM IST

فورسز نے اتوار کی صبح وسورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد گاؤں کو سیل کردیا۔

دفاعی کے مطابق علاقے میں کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد انہوں نے وسورہ گاؤں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے۔

سیکورٹی فورسز اور ایس او جی ترال نے مشترکہ طور پر سِول لائنز ترال کا آج صبح محاصرہ کر لیا ہے جس دوران گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یہ علاقہ ترال پولیس اسٹیشن کے بالکل نزدیک ہے جبکہ سی آر پی ایف کا ایک کیمپ بھی اس علاقے میں قائم ہے۔

ادھر سرنو علاقے میں تلاشی شروع کر دی گئی ہے۔فورسز نے گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیاعلاقے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔

وہیں ضلع کے دربگام علاقے سے فوج نے ایک او جی ڈبلیو کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت عمر رشید ڈار کے بطور ہوئی ہے۔

فوج نے عمر رشید ڈار دورانِ شب سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا ہے، وہ گذشتہ دو روز سے لاپتہ تھا۔ ان کی تحویل سے دو گرینیڈ بھی برآمد ہوئے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details