ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے ایک مہم کے تحت آج سرولینس ٹیموں کو مختلف علاقوں میں بھیجا ہے جنہوں نے ضلع کے مختلف علاقوں سے 147افراد کو لاکر قرنطینہ مراکز میں داخل کر دیا ہے۔
پلوامہ: 147 افراد کو قرنطینہ میں داخل کیا گیا سرولینس ٹیم نے پانپور، کاکاپورہ اور اونتی پورہ سے ان 147 افراد کو لایا ہے، جنہوں نے اپنی سفری تفصیلات کو چھپایا تھا۔
وہی ان افراد کو آج پانپور اور اونتی پورہ کے مختلف قرنطینہ مراکز میں داخل کر دیا گیا ہے، تاکہ کرونا واٸرس جیسی مہلک بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکھے۔
اس سلسلے میں تحصیلدار پانپور نے کہا کہ اگر ہم سفری تفصیلات چھپانے والے ان افراد کو قرنطینہ مراکز میں نہیں لاٸینگے ہو سکتا ہے ان میں سے کسی کو اس مہلک بیماری کے اثرات موجود ہو سکتے ہیں جس وجہ سے علاقے میں یہ وبا پھیل سکتی ہے، اور علاقے میں مزید خوف و حراس کا ماحول پیدا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا اس لیے احتیاطی طور ہم ان افراد کو قرنطینہ مراکز میں داخل کیا ہے
واضح رہے کہ ضلع میں متعدد قرنطینہ مراکرز قائم کیے گئے اس کے علاوہ اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور پورے ضلع میں دفعہ ۱۴۴ نافذ کرکے ایک جگہ چار یا اسے زیادہ لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔