ماہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں اسلامی تنظیم ’’کاروان اسلامی انٹرنیشنل‘‘ کی جانب سے بدھ کو ضلع پلوامہ کے پاریکام علاقے میں خون عطیہکیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
پلوامہ میں اسلامی تنظیم کی جانب سے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد تنظیم کی جانب سے ولادت با سعادت خاتم المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے مختلف جلسے جلوسوں اور وعظ و تبلیغ کی مجالس کے علاوہ مختلف پروگرامز بشمول خون عطیہ کیمپ کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔
پاریگام میں منعقد کیے گئے خون عطیہ کیمپ میں تقریباً 40 نوجوانوں نے خون عطیہ کیا جسے ضلع ہسپتال پلوامہ روانہ کیا گیا۔
اس موقع پر کاروان اسلامی انٹرنیشنل کے سربراہ غلام رسول حامی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کاروان اسلامی انٹرنیشنل ربیع الاول کے مقدس موقع پر اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے۔‘‘
مزید پڑھیں:پلوامہ: سرکاری اسکیم کے تحت بھیڑوں کی تقسیم
انہوں نے کہا کہ یہ خون مختلف ہسپتالوں اور بلڈ بینکس کو روانہ کیا جاتا ہے جو بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب و ملت ضرورت مند مریضوں کو فراہم کیا جاتا۔
انہوں نے عوام الناس سے خون کا عطیہ دینے اور قیمتی جانیں بچانے میں طبی عملہ کی مدد کرنے کی اپیل کی۔