پلوامہ: ایک ہفتے قابل ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہونے والے حملے میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ Kakpora Railway Station Attack
اس ضمن میں آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ایک خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں دو مقامی عسکریت پسند ملوث تھے جن میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دوسرے کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا یا مار دیا جائے گا۔IGP Kashmir on Kakapora Incident
IGP Kashmir on Kakapora Incident: کاکاپورہ ریلوے اشٹیشن حملے میں ملوث ایک عسکریت پسند گرفتار، پولیس - militant arrest in kakpora incident
کشمیر پولیس زون کے انسپکٹرجنرل وجے کمار نے ایک خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 اپریل کو کاکاپورہ ریلوے اسٹیشن میں دو آر پی ایف اہلکاروں کے ہلاک کرنے میں ملوث ایک عسکریت پسند کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، وہیں دوسرے کی تلاش جاری ہے۔IGP Kashmir on Kakapora Incident
کاکاپورہ ریلوے اشٹیشن حملے میں ملوث ایک عسکریت پسند گرفتار
مزید پڑھیں:
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتے پہلے ریلوے اسٹیشن کاکاپورہ کے نزدیک مسلح افراد نے ریلوے پروٹیکشن فورس کے دو جوانوں کو نزدیک سے گولیاں چلائی تھیں جس میں ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا جبکہ کہ ایک اہلکار آج ایک ہفتے بعد زندگی کی جنگ ہار گیا۔