جموں و کشمیر، ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے اِسکِل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ جموں و کشمیر اور ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے ترال ڈگری کالج میں جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا۔
نائب کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر جاب فیئر میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اور ماہرین نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سرکاری نوکریوں کے بجائے اپنے یونٹ کھولنے اور اپنے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے پر زور دیا۔
نائب کمشنر پلوامہ ڈاکٹر رگھو لنگر نے بتایا کہ ضلع کے دوسرے مقامات پر بھی اس قسم کے میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تاکہ نوجوانوں کو حکومت کی جانب سے جاری متعدد اسکیمات کے متعلق بیداری بھی پیدا کی جائے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد رینہ، ڈگری کالج ترال کے انچارج پرنسپل محمد اسحاق وانی، ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی محمد یوسف ترمبو، اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجینئر اشتیاق حسین اور دیگر عہدےدار بھی موجود تھے۔