پلوامہ (جموں و کشمیر):محکمہ وایلڈ لائف کے اہلکاروں نے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ایک سانپ کو ریسکیو کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترال ٹاؤن سے نزدیک ہی درمبل گاؤں میں ایک سانپ نمودار ہوگیا، جس کی وجہ سے اہل محلہ خوفزدہ ہو گئے اور انہوں نے فوری طور محکمہ وائلڈ لائف اہلکاروں کو فون پر مطلع کیا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے بروقت پہنچ کر سانپ کو ریسکیو کر لیا اور بعد ازاں اسے جنگل میں چھوڑ دیا۔ مقامی باشندوں نے وائلڈ لائف اہلکاروں کی جانب سے کی گئی بروقت کارروائی پر محکمہ کے اہلکاروں کی ستائش کی۔
جموں و کشمیر محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار، مظفر احمد، ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’گرمی بڑھتے ہی دھوپ سیکنے کے لیے سانپ (اپنی بلوں سے) باہر نکلتے ہیں اور انہیں ہرگز چھیڑنا نہیں چاہیے بلکہ وائلڈ لائف اہلکاروں کو مطلع کرنا چاہئے تاکہ کسی شخص حتی کہ جانور کو نقصان پہنچے بغیر ہی سانپ یا کسی بھی جنگلی جانور کو ریسکیو کیا جائے۔‘‘