پلوامہ:محکمہ وائلڈ لائف کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لدھو، پانپور علاقے سے خشک ہو چکے ایک کنوے میں دو ریچھ گرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ محکمہ وائلڈ کی ٹیم نے فوری طور ٹیم کو روانہ کیا جنہوں نے فوری طور کارروائی شروع کر دی۔ قریب چار گھنٹوں کی مشقت کے بعد محکمہ کے ملازمین نے دونوں ریچھ بے ہوش کرکے انہیں زندہ اور صحیح سلامت کنوے سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ Wildlife Rescued Black Bears in Ladoo Pampore
Two Bears Trapped in well, Rescued پانپور میں دو ریچھ وائلڈ لائف محکے کی گرفت میں - محکمہ وائلڈ لائف کو جنوبی کشمیر
چار گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے میں دونوں ریچھوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ JK Wildlife Resuces two Black Bears Trapped in Well
۱
محکمہ وائلڈ لائف کے ایک افسر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پروٹوکول کو مد نظر رکھتے ہوئے اور ماہرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ نے دونوں ریچھوں کو بے ہوش کرنے کے بعد انہیں پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ عہدیدار نے بتایا کہ لوازمات کی تکمیل کے بعد ریچھوں کو واپس جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔ مقامی باشندوں نے ریچھوں کو پکڑنے میں سرعت کا مظاہرہ کرنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی ستائش کی۔