اردو

urdu

By

Published : Feb 16, 2023, 7:48 PM IST

ETV Bharat / state

Apni Party Convention اسٹیٹ ہڈ کا الیکشن کے ساتھ کیا تعلق ہے، اپنی پارٹی نائب صدر

اپنی پارٹی کے نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے کہا کہ جموں و کشمیر اور پاکستاں کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جمہوریت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں 1947 سے لیول پلائنگ ڈیموکرسی نہیں تھی بکلہ اس پہلے ہی کفن دفن کے تیار کیا جاتا ہے۔

Apni Party Convention in pulwama
Apni Party Convention in pulwama

اسٹیٹ ہڈ کا الیکشن کے ساتھ کیا تعلق ہے، اپنی پارٹی نائب صدر

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج اپنی پارٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے سینیئر لیڈروں کے علاوہ کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر اپنی پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ غلام احمد میر کے علاوہ اپنی پارٹی کے نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنی پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ غلام احمد میر نے خطاب کرتے ہوئے کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کریں اور آنے والے انتخابات کے لئے تیار رہے۔انہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ عوام کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کریں اور وہ پارٹی لیڈران کی نوٹس میں لائے تاکہ ان مسائل کو انتظامیہ کی نوٹس میں لاکر حل کیا جائے جس سے عوام کو راحت ملے گی۔

اس موقع پر اپنی پارٹی کے نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی عوام کے جزبات کی قدر کرتی ہے، ساتھ ہی عوام کو ہر ایک راحت پہچانے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اج تک سبھی سیاسی جماعتوں نے کشمیری عوام کے جزبات کے ساتھ کھیلا لیکن اپنی پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جنہوں نے عوامی مسائل کو مرکزی وزیر داخلہ اور ملک کے وزیر اعظم تک پہنچایا ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخی کے بعد مرکزی سرکار نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ جموں وکشمیر کو ریاستی درجہ بحال کریں گے لیکن کب کریں گے۔ انہوں نے سوالہ انداز میں کہا کہ اسٹیٹ ہڈ کا الیکشن کے کیا تعلق ہے

مزید پڑھیں:Altaf Bukhari On Anti Encroachment Drive انہدامی مہم سے غریب عوام مصیبتوں کا شکار، الطاف بخاری

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور پاکستاں کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جمہوریت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں 1947 سے لیول پلائنگ ڈیموکرسی نہیں تھی بلکہ اس پہلے ہی کفن دفن کے تیار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو ریاستی درجہ بحال کیا جانا چاہیے اور پھر اسمبلی انتخابات کرنے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی 370 معامہ اس وقت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لیے مرکزی حکومت کو جموں و کشمیر کے لیے دفعہ 371 دینا چاہیے جو کئی اور ریاستوں کو دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کشمیر میں G20 کانفرنس ہونے جارہی ہے لیکن یہاں تو منتخب حکومت ہی نہیں ہیں۔ کیا یہاں کے لوگ اس قابل نہیں ہے کہ وہ حکومت چلا سکے۔

واضح رہہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ روز کہا کہ اسمبلی انتخابات ہونے کے بعد جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا فہڈلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Amit Shah On JK Statehood انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جائے گا، امت شاہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details