اردو

urdu

ETV Bharat / state

JK DGP Meets Slain Cop’s Kin: دلباغ سنگھ کی مقتول سب انسپکٹر کے لواحقین کے ساتھ تعزیت

مقتول سب انسپکٹر کے گھر والوں سے ملاقات کے دوران دلباغ سنگھ نے کہا کہ ’’سب انسپکٹر فاروق احمد ایک اچھے انسان تھے اور ایک بے گناہ کو مارنا انسانیت کے تقاضوں کے عین خلاف ہے۔‘‘

By

Published : Jun 22, 2022, 8:01 PM IST

JK DGP Dilbagh Singh Meets Slain SI’s Kin in Pampore
JK DGP Dilbagh Singh Meets Slain SI’s Kin in Pampore

پلوامہ: جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے بدھ کو ضلع پلوامہ کے سانبورہ، پانپور کا دورہ کرکے مقتول سب انسپکٹر فاروق احمد کے لواحقین کے ساتھ تعذیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ پولیس انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔ JK DGP Dilbagh Singh Meets Slain Cop’s Kin آئی جی پی (کشمیر زون) وجے کمار، اے ڈی جی پی آرمڑ جاوید مجتبیٰ گیلانی، ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران ڈی جی پی کے ہمراہ تھے۔

دلباغ سنگھ مقتول سب انسپکٹر کے لواحقین کے ساتھ ملاقی

ڈی جی پی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’دہشت گردی کئی مذہب نہیں ہوتا۔‘‘ دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ ’’سب انسپکٹر فاروق احمد ایک اچھے انسان تھے اور ایک بے گناہ کو مارنا انسانیت کے تقاضوں کے عین خلاف ہے۔‘‘ JK DGP Dilbagh Singh Meets Slain SI’s Kin in Pampore انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی اہلکاروں نے سب انسپکٹر فاروق احمد کے قتل میں ملوث افراد کا کچھ ہی دنوں کے اندر سراغ لگا کر ان کا خاتمہ کر دیا۔

عسکری پسندی کے حوالے سے ڈی جی پی نے کہا کہ ’’پولیس احسن طریقے سے اپنا کام کر رہی ہے اور امن و امان میں رکاوٹیں DGP Dilbagh Singh on Militancy ڈالنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details