اردو

urdu

ETV Bharat / state

Altaf Bukhari on JK Politicians : ’سیاست دانوں نے کشمیر کو قبرستان کے سوا کچھ نہیں دیا‘ - سید الطاف بخاری کشمیر میں قبرستان

’’سبھی پارٹیوں نے جموں کشمیر کے لوگوں کو جھوٹے وعدے دے کر انہیں اپنے حقیر مفاد کے لئے استعمال کیا۔‘‘

Altaf Bukhari on JK Politicians : ’سیاست دانوں نے کشمیر کو قبرستان کے سوا کچھ نہیں دیا‘
Altaf Bukhari on JK Politicians : ’سیاست دانوں نے کشمیر کو قبرستان کے سوا کچھ نہیں دیا‘

By

Published : Jul 27, 2022, 8:18 PM IST

پلوامہ: جموں کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ، اونتی پورہ میں پارٹی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ JK Apni party Holds Convention in Pulwamaکنونشن میں پارٹی لیڈران کے علاوہ بیگ پورہ سمیت ملحقہ علاقوں سے آئے پارٹی کارکنان و حمایتیوں نے شرکت کی۔ پارٹی سربراہ سید الطاف بخاری سمیت سینئر لیڈر غلام حسن میر، رفیع احمد میر، محمد اشرف میر، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، سمیت دیگر لیڈران و کارکنان نے اجتماع سے خطاب کیا۔

’سیاست دانوں نے کشمیر کو قبرستان کے سوا کچھ نہیں دیا‘

اپنی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر سید الطاف بخاری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کو انہوں نے اس لئے وجود میں لایا ہے کیونکہ ’’سبھی پارٹیوں نے جموں کشمیر کے لوگوں کو جھوٹے وعدے دے کر انہیں اپنے حقیر مفاد کے لئے استعمال کیا۔‘‘ Altaf Bukhari on JK Apni Party Formationانہوں نے مزید کہا کہ انکی پارٹی کا جموں کشمیر کے لوگوں کی بہبودی کے لئے کام کرنا ہی اصل اور بنیادی مقصد ہے۔

الطاف بخاری نے سابق حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں نے آج تک لوگوں خاص کو نوجوانوں کو قبرستان کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انکے دور میں یہاں کے قبرستان بھر گئے۔‘‘ Altaf Bukhari on Killings in Kashmirالطاف بخاری نے مزید کہا کہ ’’سیاست دانوں کی غلط پالیسیوں اور ذاتی مفادات کی وجہ سے یہاں کے لوگ اپنے حقوق سے محروم رہے، Altaf Bukhari on Kashmir Militancyاور نوجوان غلط راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے اور نوجوانی کی دہلیز پر قدم رکھنے قبل ہی قبرستان پہنچ گئے۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے بر عکس جموں کشمیر کے نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنا، ان کے لئے روزگار کے مختلف وسائل پیدا کرنا اور جموں کشمیر کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہی اُن کے جماعت کی ترجیحی بنیادوں میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:Altaf Bukhari on Restoration of A 370:’ دفعہ 370 کو سپریم کورٹ ہی بحال کر سکتی ہے‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details