اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ: جے ای مینس کامیاب امیدواروں کی حوصلہ افزائی - طاہر سلیم

اونتی پورہ پولیس نے آج حال ہی میں جے ای ای مینس میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

JEE Main qualifiers
کامیاب امیدوار

By

Published : Jan 31, 2021, 2:01 PM IST

نوجوانوں میں قوت ارادی کو بڑھاوا دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے اونتی پورہ پولیس نے آج حال ہی میں جے ای ای مینس میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے ان امیدواروں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

کامیاب امیدوار

طاہر سلیم نے بتایا کہ ترال علاقہ ہمیشہ سے ہی علم و ادب کا مرکز رہا ہے اور یہاں کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے۔ انھوں نے جے ای ای مینس کے ان امیدواروں کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ان کی کامیابی سے نوجوان نسل کو تحریک ملے گی۔

اس موقع پر ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے ان امیدواروں کو توصیفی اسناد اور مومنٹو دیے گئے۔ امیدواروں نے پولیس کی اس کاوش کو سراہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details