پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ’’جشن چلہ کلان‘‘ کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ضلع انتظامہ کے افسران، مقامی باشندوں خاص کر طلبہ کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران ضلع انتظامیہ کی جانب سے مدعو کیے گئے فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنے فنپاروں کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کو محظوظ کیا۔
چلہ کلاں فیسٹیول جسے سرکاری سطح پر ’فیسٹیول آف فیسٹیولز‘ بھی کہا جاتا ہے، ایک سالانہ ثقافتی میلہ ہے جس میں رقص، روایتی موسیقی، مقامی پکوان، دستکاری اور آرٹ ورکشاپس وغیرہ کے کشمیری ثقافت کی نمائش کی جاتی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ فیسٹیول پلوامہ میں سیاحت کو مستحکم کرنے اور کشمیری ورثے کی انفرادیت کو برقرار رکھنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس تقریب کا اہتمام ضلع انتظامیہ نے مختکف سرکاری محکموں کے تعاون سے کیا۔ پلوامہ کے ڈپٹی کمشنر، ڈاکٹر بشارت قیوم اور ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔