اونتی پورہ:جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ اسلامک یونیورسٹی میں فوج کے بیالیس آر آر کی جانب سے جشن بہار Jashn e Bahar Program کے عنوان سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں ممبر آف پارلیمنٹ حسنین مسعودی MP Hasnain Masoodi نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ Jashan e Bahara Program organized by Awantipora Army
Jashn e Bahar Programme اونتی پورہ میں فوج کی جانب سے جشن بہار پروگرام - Awantipora Spring Festival Jashn e Bahar
اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں فوج کے بیالیس آر آر کی جانب سے جشن بہار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Army organised Jashn e Bahar at IUST Awantipora
یہ بھی پڑھیں:
پروگرام کا افتتاح دو کبوتر چھوڑ کر کیا گیا۔ پروگرام میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے فن کاروں نے اپنے کلام پیش کیے۔ اور مختلف کلچرل پرگراموں کا بھی مظاہرہ کیا۔ ساتھ ہی حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ پروگرام میں اسلامک یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال، بی جے پی ضلع صدر پلوامہ سجاد احمد رینہ، ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ ترال اوتار سنگھ، فوج کے بیالیس آر آر کے کمانڈنگ آفسر پی کے سنگھ کے علاوہ باقی معزز افراد اور طلباء نے شرکت کی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ موجودہ دور میں جب کہ نوجوان نسل منشیات کی طرف مائل ہو رہی ہے۔ ان پروگراموں کا مقصد یہی ہے کہ نوجوان نسل کو اس دلدل میں پھنسنے سے روکا جائے۔ حاضرین نے فوج کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام سماج میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے بتایا کہ فوج کے اس اقدام کا بڑے پیمانے پر شکریہ ادا کیا جا رہا ہے اور اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئیں۔