اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنتا کرفیو : اونتی پورہ میں غیر ریاستی افراد سیاحت پر

جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باوجود لوگ سڑکوں پر گھوم رہے ہیں اور انتظامیہ مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

lockdown
lockdown

By

Published : Mar 22, 2020, 7:36 PM IST

ایک جانب وادی میں کورونا وائرس کے قہر سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور تمام لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کا حکم جاری کیا گیا ہے وہیں انتظامیہ کی غفلت شعاری کا ایک بین ثبوت آج اس وقت دیکھنے کو ملا جب تاریخی قصبہ اونتی پورہ میں پدگام پورہ پل پر بیرون وادی سے آئے ہوئے مزدوروں کا ایک بڑا گروپ دیکھا گیا۔

اونتی پورہ میں غیر ریاستی افراد سیاحت پر

مقامی لوگوں کا کہنا ہے 'ان مزدوروں کو بغیر اسکریننگ کے ہی آبادیوں کی طرف بھیج دیا جاتا ہے جو تمام بستی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے'۔

اس موقع ایس ڈی پی او اونتی پورہ اعجاز چودھری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا 'جنتا کرفیو کو عوام کی بہتری کے لئے نافذ کیا گیا ہے اور غیر ریاستی مزدوروں کو بھی بغیر ضرورت باہر نہیں آنا چاہیے'۔

کورونا وائرس کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی نے جنتا کرفیو کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں آج جنتا کرفیو نافذ ہے اور کئی ریاستوں میں 31 مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details