سرینگر:جموں کشمیر اپنی پارٹی (جے کے اے پی) کی جانب سے ضلع پلوامہ کے کونہ بل، پانپور میں ورکرس کنوینشن منعقد کیا گیا جس میں پارٹی لیڈران و کارکنان نے شرکت کی اور پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے اور الیکشن کے حوالہ سے تیاریوں پر غور و خوض کیا گیا۔ کنونشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ضلع صدر، پلوامہ، غلام محمد میر نے کہا کہ وہ آنے والے پنچایتہ الیکشن کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانپور حلقہ انتخاب میں ان کی پارٹی بہترین انداز سے جیت درج کرے گی۔
میر نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی جموں کشمیر کے لوگوں کی تعمیر و ترقی کے لئے وعدہ بند ہے اور اگر ان کی جماعت اقتدار میں آتی ہے تو وہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کلیدی رول ادا کریں گے اور جموں و کشمیر کو تعمیر کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ کنونشن سے اپنی پارٹی کو حالیہ دنوں جوائن کرنے والے یوتھ سیکریٹری اور ڈی ڈی سی ممبر، آری پل، ترال منظور احمد گنائی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا: ’’جموں و کشمیر اپنی پارٹی سچائی پر مبنی ہے اور پارٹی جو بھی وعدے کرے گی انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’پارٹی کے منشور کو آگے بڑھانے پر ورکرس سے زور دیا گیا کہ وہ ہر علاقے میں جا کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی کے ساتھ جوڑیں۔‘‘