اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی کے علاوہ اونتی پورہ کے ہی ڈی ایس پی راشد اکبر، ترال کے ڈی ایس پی ڈاکٹر اعجاز احمد اور دیگر پولیس افسران موجود رہے۔
طاہر سلیم، ایس ایس پی، اونتی پورہ اس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں مثلاً کرکٹ، فٹ بال، والی بال وغیرہ کے ٹورنامنٹس نیز ثقافتی پروگرام اور رن فار یونٹی ایونٹ شامل ہیں۔
فیسٹیول کے افتتاحی پروگرام میں ضلع اونتی پورہ کے مختلف علاقوں سے ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس فیسٹیول میں کھیلوں کی سرگرمیاں 30 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔
اونتی پورہ کے ایس ایس پی نے دیگر پولیس افسران اور کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور انہیں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے نیز علاقے کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ایس ایس پی نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے سے ان میں مختلف قسم کی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ بری عادتوں دور رہتے ہیں۔