پلوامہ (جموں کشمیر):جموں کشمیر پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سوپور اور پولیس اسٹیشن راجپورہ، پلوامہ میں طلبہ کے لیے ’’امرت کال میں پولیس‘‘ کے موضوع کے تحت ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ ضلع بارہمولہ کے سوپور میں منعقدہ اس پروگرام کی صدارت ایس ایس پی سوپور شبیر نواب کے ہمراہ ڈی وائی ایس پی سوپور نے کی۔ اس پروگرام میں پولیس ضلع سوپور کے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے32 طلباء نے حصہ لیا۔ جبکہ پلوامہ میں منعقدہ پروگرام کی صدارت ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ شوکت رفیق وانی نے کی، جس میں ڈی وائی ایس پی ڈار اور ایس ایچ او راجپورہ بھی موجود تھے۔ گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری اسکول راجپورہ، رہمو اور درابگام کے تیس (30) طلباء نے پروگرام میں حصہ لیا۔
پولیس کی جانب سے اس دلکش ردعمل کا خیرمقدم کیا گیا جس میں کمیونٹی روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ شرکاء کو پولیس کے کام کاج اور ان کی فراہم کردہ خدمات سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے ایس ایچ او آفس، ایم ایچ سی آفس اور سی سی ٹی این ایس لیب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس کی کارروائیوں اور ان کے کام کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔