پلوامہ (جموں و کشمیر) :معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد پلوامہ میں PIT-NDPS ایکٹ کے تحت دو منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ منشیات فروشوں کی شناخت مختار احمد وانی ولد غلام محمد وانی اور جاوید احمد صوفی ولد عبد الرحمن صوفی ساکنان گوسو، پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔ مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد انہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال، جموں منتقل کر دیا۔
پولیس بیان کے مطابق جیل بھیجے گئے منشیات فروش پلوامہ قصبہ سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔ متعدد ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھی تھیں اور مقامی نوجوانوں کو منشیات سپلائی کر کے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں دوبارہ ملوث پائے گئے۔