اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: بوڑھے بزرگ کو بوجھ نہ سمجھا جائے - Elderly a resource, not a burden

ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی پلوامہ و شوپیان نے لاء کالج پلوامہ کے اشتراک سے بزرگ شہریوں کے حوالے سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

j&K Legal Service Authority is celebrating Azadi Ka Amrit Mahotsav
بوڑھے بزرگ کو بوجھ نہ سمجھا جائے

By

Published : Oct 6, 2021, 4:11 PM IST

آج کل ہمارے سماج میں عام طور پر بوڑھے بزرگ کو بوجھ سمجھا جاتا ہے، ان کی کوئی قدر وقیمت نہیں ہوتی، ان کے مشوروں اور نصیحت آمیز باتوں کو ” بکواس” سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ ہمارے بزرگ تجربے اور علم کا ذخیرہ ہوتے ہیں، لیکن پھر بھی معاشرے کے نوجوان انہیں بوجھ سمجھتے ہیں اپنے بزرگ شہری کا احترام نہیں کرتے۔ بزرگوں کا احترام نہ صرف ہماری قانونی ذمہ داری ہے بلکہ ہمارا اخلاقی فریضہ بھی ہے۔

ویڈیو


ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی پلوامہ و شوپیان نے (کے سی ای ایف) لاء کالج پلوامہ کے اشتراک سے منگل کے روز (کے سی ای ایف) لاء کالج میں بزرگ شہریوں کے حوالے سے ایک آگاہی پروگرام انعقاد کیا گیا جہاں چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی / پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ مسٹر عبدالرشید ملک نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔


اس پروگرام کا انعقاد "آزادی کا امرت مہوتسو" کے طور پر کیا گیا اور یہ پروگرام اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے، جو بزرگوں کی عظمت و قار اور ان کے لیے سرکاری مراعات سے عوام کو واقف کرانے کے لیے کیا گیا تھا۔

بزرگوں کے ساتھ زیادتی کی خبروں کے درمیان اس سلسلہ کے پروگرام کی ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں نصف فیصد بزرگ احترام و نظرانداز کیے جانے کے ساتھ زیادتی کا سامنا کررہے ہیں۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2014 سے اکتوبر 2014 تک سینیئر سٹیزن کے خلاف مجموعی طور پر 8973 مقدمات درج کیے گئے۔

آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ملک نے مزید کہا کہ پریمبل آف لیگل سروس اتھارٹی ایکٹ 1987 اس بات پر زور دیتا ہے کہ لیگل سروس اتھارٹیز معاشرے کے کمزور طبقے سے متعلق ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی شہری کو انصاف کی فراہمی کے مواقع سے انکار نہ کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details