اس تقریب میں ضلع پلوامہ کے سبھی میڈیکل بلاکز کے سی ایم اوز کے ساتھ ساتھ ضلع ہسپتال، سب ضلع ہسپتال ترال اور پانپور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ ساتھ متعدد ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی۔
پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو کووڈ 19 کے دوران کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
بی ایم او (پلوامہ) نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انتظامیہ سے ساتھ مل کر کووڈ 19 پر بڑے حد تک قابو پانے میں کامیاب حاصل کی ہے اور یہ طبی و نیم طبی عملے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے تعاون سے ہی ممکن ہوا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک ملازم کا متبادل ممکن ہے لیکن ڈاکٹر کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں جس طرح ڈاکٹرز اپنے فرائض انجام دیتے وہ قابل ستائش ہے خاص کر کووڈ 19 کے دوران طبی و نیم طبی عملے نے جانفشانی سے کام انجام دیا۔