اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: عسکری حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پریچھو علاقے میں جمعرات کو عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں جموں وکشمیر پولیس ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔

ا
عسکری حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک

By

Published : May 21, 2020, 4:43 PM IST

Updated : May 21, 2020, 9:08 PM IST

ہلاک پولیس اہلکار کی شناخت آئی آر پی 10 بٹالین کے انوپ سنگھ جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت محمد ابراہیم کے طور پر ہوئی ہے۔

عسکری حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک

ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے کھار کدل پریچھو علاقے میں جمعرات کی دوپہر کو عسکریت پسندوں نے پولیس اور 183 بٹالین سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ناکہ پارٹی پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہوگئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی سرینگر کے مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے فوراً بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

جموں وکشمیر پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا: 'پلوامہ کے پریچھو میں دہشت گردوں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی۔ واقعہ میں پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ تاہم ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا'۔

قبل ازیں بدھ کو وسطی ضلع گاندربل کے پاندچھ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دو اہلکار ازجان ہوئے۔ حملہ آور مہلوک اہلکاروں کے ہتھیار بھی اڑا کر لے گئے تھے۔

Last Updated : May 21, 2020, 9:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details