پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جے اینڈ کے یتیم فاؤنڈیشن J&K Yateem Foundation Scholarship کی جانب سے ہائر سیکنڈری ایجوکیشن اسکالر شپ کے لیے تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ امتحان میں جموں و کشمیر کے تمام اضلاع سے تقریباً 1200 طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ یہ اسکالرشب اسکیم جموں و کشمیر کے طلبا کے لیے ہے، چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔ Scholarship Test Held Across Kashmir
اس تحریری امتحان کے لیے جموں وکشمیر کے تمام خطوں میں 21 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے اور جے اینڈ کے یتیم فاؤنڈیشن کی جانب سے 200 ہونہار غریب اور یتیم بچوں کو ان کی تعلیم مکمل ہونے تک سالانہ 12000 روپے کی اسکالر شپ دی جائے گی۔ Scholarship Test in Jammu And Kashmir