اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: عسکریت پسندوں کے حملے میں دو اہلکار زخمی - pulwama attack

زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل خورشید احمد اور ایس پی او اشفاق احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر: عسکریت پسندوں کے حملے میں دو اہلکار زخمی
جموں و کشمیر: عسکریت پسندوں کے حملے میں دو اہلکار زخمی

By

Published : Aug 4, 2020, 10:59 PM IST

پولیس حکام نے بتایا کہ منگل کی شام جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا جس میں کم از کم دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا "رات 9 بجے کے قریب پلوامہ کے کاکاپورہ کے علاقہ ونپورہ گاؤں میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر دستی بم پھینکا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔"

انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام: فائرنگ میں بی جے پی سے وابستہ پنچ زخمی

زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل خورشید احمد اور ایس پی او اشفاق احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ادھر پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details