اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ: پولیس نے خودرو بھنگ کو تباہ کیا - خشخاش اور بھنگ کی فصل

عوامی حلقوں نے اونتی پورہ پولیس کی اس کارروائی کی ستائش کی ہے۔

اونتی پورہ: پولیس نے جنگلی بھنگ کو تباہ کیا
اونتی پورہ: پولیس نے جنگلی بھنگ کو تباہ کیا

By

Published : Jul 9, 2020, 2:29 PM IST

Updated : Jul 9, 2020, 3:41 PM IST

جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں پولیس نے خودرو بھنگ کو تباہ کیا۔

جنگلی بھنگ کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے دریائے جہلم کے کناروں پر قدرتی طور اگنے والی بھنگ کو ضائع کیا۔

دریائے جہلم کے کنارے آباد کٹہ پورہ، چرسو، کیگام دہیات میں پولیس نے قریباً بیس کنال اراضی پر قدرتی طور اگی بھنگ کو تباہ کر دیا ہے۔

اونتی پورہ: پولیس نے جنگلی بھنگ کو تباہ کیا

عوامی حلقوں نے اونتی پورہ پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اونتی پورہ پولیس نے ترال، کھریو اور اونتی پورہ قصبے میں دو سو سے زائد کنال اراضی پر پھیلی خشخاش اور بھنگ کی فصل کو تباہ کر دیا تھا۔

اس ضمن میں اونتی پورہ پولیس نے بھنگ اور منشیات کے خلاف کارروائی کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Last Updated : Jul 9, 2020, 3:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details