جموں و کشمیر پولیس نے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں ایک ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ ٹیچر نے کاکا پورہ کے کئی علاقوں میں دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرکے مقامی لوگوں کو دھمکانے کی کوشش کی ہیں، پولیس کے مطابق تحقيقات کے دوران مذکورہ استاد کے ملوث ہونے پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
اس سے قبل پولیس اسٹیشن کاکاپورہ کو پوسٹرز کے ذریعے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو دھمکی دینے کے سلسلے میں مقامی لوگوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھی۔