جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں پولیس نے غیر مقامی منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اونتی پورہ: اترپردیش کا منشیات فروش گرفتار - ہیروئین ضبط
جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
اونتی پورہ: اترپردیش کا منشیات فروش گرفتار
اس سلسلے میں ایس ڈی پی او اونتی پورہ اعجاز چودھری نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لدر موڈ، اونتی پورہ کے نزدیک ناکے کے دوران نواب گنج بریلی، اترپردیش کے رہنے والے عقیل انصاری کے قبضے سے 250گرام ہیروئین ضبط کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ ضبط کیے گئے منشیات کی مالیت بین الاقوامی بازار میں لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
اونتی پورہ پولیس نے مذکورہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔