اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں پی ڈی پی کارکن کے گھر پر گرینیڈ حملہ - jammu and kashmir news

گزشتہ سات روز میں کسی سیاسی رہنما یا کارکن پر یہ چوتھا حملہ ہے۔

ترال میں بی جے پی کارکن کے گھر پر گرینیڈ حملہ
ترال میں بی جے پی کارکن کے گھر پر گرینیڈ حملہ

By

Published : Aug 10, 2020, 9:27 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں عسکریت پسندوں نے ایک پنچ کے گھر پر گرینیڈ داغا جو گھر سےکچھ دوری پر پھٹ گیا ہے تاہم اس حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دیور نامی گاؤں میں آٹھ بجے کے قریب بھوپیندر سنگھ نامی ایک پنچ کے گھر پر گرینیڈ داغا گیا جو گھر سے دوری پر پھٹ گیا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے

فورسز کی بھاری نفری کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: زخمی بی جے پی کارکن ہلاک

واضح رہے گزشتہ سات روز میں کسی سیاسی رہنما یا کارکن پر یہ چوتھا حملہ ہے۔ اس سے قبل بی جے پی کے 38 سالہ کارکن عبدالحمید نجار پر اتوار کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کر دی تھی، جب وہ بڈگام ریلوے اسٹیشن کے قریب صبح کی سیر پر تھے۔ انہیں سری نگر کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details