ایسے حالات میں جہاں کورونا وبا ہر خاص و عام کو اپنی زد میں لے رہا ہے، صحافی حضرات کے بھی اس وائرس سے متاثر ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔ ان باتوں کے پیش نظر محکمہ آیوش نے آج پلوامہ میں صحافیوں کو قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی دوائیں تقسیم کیں۔
آیوش ٹیم میں شریک میڈیکل آفسر پلوامہ علی محمد نے کہا کہ' ان ادویات کا استعمال سے انسان کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے اور وہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے مقابلہ کرسکتا ہے'۔