پلوامہ:اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ (آئی یو ایس ٹی) میں جامعہ کے17 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کی جبکہ ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شامل تھے۔IUST Awantipora Foundation day
اس موقع پر یونیورسٹی کے ابتدا سے لیکر آج تک کے سفر کے بارے ميں تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ یام تاسیس کی تقریب کے موقع پر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر صدیق واحد، اے ڈی سی اونتی پورہ محمد ظفر شال اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔Programme on IUST Awantipora Foundation day