اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے منایا اٹھارہواں یوم تاسیس

آئی یو ایس ٹی، اونتی پورہ کے اٹھارہویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ایل جی منوج سنہا نے یونیورسٹی عملہ و طلبہ کی کاوشویں کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔Islamic university of science and technology IUST awantipora Foundation day

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے منایا اٹھارہواں یوم تاسیس
اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے منایا اٹھارہواں یوم تاسیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 3:39 PM IST

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے منایا اٹھارہواں یوم تاسیس

پلوامہ (جموں کشمیر) :اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (IUST) اونتی پورہ نے اٹھارہویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی، جس میں جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا بحیثیت مہمان خصوصی موجود رہے۔ یوم تاسیس کے موقع پر یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے استقبالیہ خطبے میں کہا کہ ’’یونیورسٹی ایک تن آور درخت کی طرح کافی مستحکم ہوئی ہے یونیورسٹی کا حکومتی سپورٹ سے دائرہ کار بڑھ گیا ہے۔‘‘

اپنے خطاب میں ایل جی منوج سنہا نے اسلامک یونیورسٹی کے عملہ اور طلاب کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ’’جموں وکشمیر کے طلباء میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن بدقسمتی سے ان کو مناسب پلیٹ فارم نہیں مل رہا تھا، کیونکہ یہاں امن قائم نہیں تھا لیکن اب وادی میں امن لوٹ آیا ہے اور اب نئے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔‘‘

ایل جی منوج سنہا نے بتایا کہ ان کی سرکار ہمیشہ یہ کوشش کرے گی کہ ’’یہاں انڈسٹری اور اکیڈمیا کو نزدیک لایا جائے۔‘‘ منوج سنہا نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں اب سیاحت کو فروغ حاصل ہوا ہے اور امسال ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کے میدان میں گزشتہ برسوں کے دوران کافی ترقی حاصل کی ہے اور اب یہاں کے نوجوان نسل ترقی کے نئے منازل طے کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:International Conference at IUST: اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس

یونیورسٹی کی یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر پلوامہ کے ڈی سی، ڈاکٹر بشارت قیوم، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر محمد رئیس بٹ، ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر، ڈی ڈی سی ممبران، سیاسی جماعتوں کے ساتھ وابستہ لیڈران و کارکنان کے علاوہ طلباء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details