پلوامہ:اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ کی جانب سے دو روز تک جاری رہنے والے ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کیا۔ رومشو نے ایک گیند کھیل کر ٹورنامنٹ کا رسمی طور آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال سمیت دیگر عہدیداروں اور ملازمین کی ایک خاصی تعداد موجود تھی۔ Islamic University Awantipora Knock out Cricket Tournament
کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ایڈمن اے اور ایڈمن سی کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے آئی یو ایس ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے بتایا کہ ’’یونیورسٹی میں کھیل سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘ Cricket Tournament IUST Awantipora