جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں ایک ایسے وقت میں جبکہ پورے جنوبی کشمیر میں دھان کی فصل لگانے کا سیزن شروع ہو چکا ہے۔ ہزاروں کنال اراضی کو سیراب کرنے والی سب ڈسٹرکٹ ترال کے پونزو علاقے میں مشہور آبپاشی نہر پرگن لار کی خستہ حالی سے عوام کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔
ترال: نہر کی خستہ حالی سے عوام پریشان نہر کے دونوں طرف باندھ خستہ حالی کا شکار ہو گیا ہے اور متعلقہ حکام خاموش تماشا بین بنے ہوئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ روز نہر میں پانی کی سطح بڑھ گئی جس نے ہمارے باغات اور سبزی کیاریوں میں تباہی مچا دی۔'
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم نالے کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے علاوہ خستہ حال باندھوں کی تجدید و مرمت کی جائے کیونکہ اس نہر کا پانی ترال کے درجنوں دیہات کی اراضی کو سیراب کر رہا ہے۔'