اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: ایگزیکیٹیو آفیسر سے خصوصی گفتگو

پلوامہ میں محمکہ بلدیات کے ایگزیکیٹیو افسر محمد اقبال نے کہا کہ قصبے کی ترقی کے لیے جو بھی رقم ریلیز کی جاتی ہے اس کا استعمال ہورہا ہے، اس کے باوجود ہم ترقیاتی کاموں کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

interview with executive officer of municipal council pulwama
میونسپل کونسل پلوامہ: ایگزیکیٹیو آفیسر سے خصوصی گفتگو

By

Published : Dec 15, 2020, 8:59 PM IST

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی، پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات جاری ہیں، لیکن قصبہ پلوامہ میں ڈی ڈی سی اور بلدیاتی انتخابات رواں ماہ کی 19 تاریخ کو ہوں گے، قصبہ پلوامہ میں بلدیاتی حدود میں مجموعی طور پر 13 وارڈز پر مشتمل ہے، جس میں ایک وارڈ سے پہلے ہی ایک امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو چکا ہے۔

میونسپل کونسل پلوامہ: ایگزیکیٹیو آفیسر سے خصوصی گفتگو

جبکہ 19 تاریخ کو 12 وارڈز میں انتخابات ہونے جارہے ہیں، جس کے لیے 31 امیدوار میدان میں ہیں، محتلف سیاسی پارٹیوں کے علاوہ آزاد امیدوار بھی ان بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ان انتخابات میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 10043 ہے، جن کے لیے 17 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں، ان 12 وارڈوں میں سے 4 وارڈز کو خواتین کے لیے ریزرو کیا گیا ہے۔

قصبہ پلوامہ تعمیر و ترقی کے لحاظ سے کافی پچھڑے ہوئے علاقے میں شمار ہوتا ہے، قصبہ پلوامہ میں اسٹریٹ لائٹس نصب تو ہیں لیکن وہ کسی کام کی نہیں ہے، اس کے علاوہ قصبہ میں فٹ پاتھ بھی نہ ہونے سے پیدل چلنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وہیں سڑکوں پر گاڑیوں کی غلط پارکنگ کی وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں بھی کافی مشکلات پیش آرہی ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک کے متاثر اور حادثات ہونے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔

محمکہ بلدیات کے ایگزیکیٹیو افسر محمد اقبال نے کہا کہ قصبے کی ترقی کے لیے جو بھی رقم ریلیز کی جاتی ہے اس کا استعمال ہورہا ہے، اس کے باوجود ہم ترقیاتی کاموں کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details