Internet Service Snapped in Pulwama: شوپیاں اور پلوامہ کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ خدمات معطل
ضلع پلوامہ اور ضلع شوپیاں کے کئی دیہاتوں میں انٹرنیٹ خدمات جمعہ کی دوپہر کو بند کر دی گئی تھیں اور اس کے بعد سے یہ بحال نہیں ہو سکی ہیں Internet Service Snapped in Pulwama & Shopian۔ انٹرنیت خدمات معطل ہونے سے طلبہ اور کارباریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پلوامہ:جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ خدمات ایک بار پھر بند کر دی گئی ہیں جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور کاروبار متاثر ہوئے۔
ضلع پلوامہ کے اور ضلع شوپیاں کے کئی دیہاتوں میں انٹرنیٹ خدمات جمعہ کی دوپہر کو بند کر دی گئی تھیں اور اس کے بعد سے یہ بحال نہیں ہو سکی ہیں۔ جب کہ ضلع پلوامہ اور شوپیان میں اج پانچ بجے کے قریب مکمل طور انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان ضلاع کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز 9 روز تک معطل رہیں اس سے قبل پانچ روز تک بحال ہونے کے بعد اب دوبارہ سروس معطل کردی گئی ہیں۔