سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے وامپورہ اور ہانی پورہ علاقوں میں موبائیل انٹریٹ خدمات کو معطل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ان دو دیہی علاقوں میں موبائیل انٹرنیٹ کو آج شام تک معطل رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامہ زیر نمبر 8(TSTS)2023کے مطابق ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پلوامہ کے وامپورہ اور ہانی پورہ علاقوں میں 5نومبر کی شام سات بجے لے کر 8نومبر شام سات بجے تک موبائیل خدمات کو معطل رکھے۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے موبائیل ڈیٹا سروسز کے غلط استعمال ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو بند رکھنا ناگزیر بن گیا ہے۔