اطلاعات کے مطابق حکام نے ابھی کچھ دیر قبل جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ پولیس ڈسٹرکٹ کے تحت آنے والے علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں۔ خبروں کے مطابق انتظامیہ نے یہ قدم کل دوسرے مرحلے کے تحت ترال میں ووٹنگ کے حوالے سے اٹھایا ہے۔
اونتی پورہ میں انٹرنیٹ خدمات معطل - کل دوسرے مرحلے کے تحت ترال میں ووٹنگ
جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر انتظامیہ نے انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں۔

Internet services suspended in Awantipora
خیال رہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے تحت کل دوسرے مرحلے میں ترال بلاک میں ووٹنگ ہونی ہے۔ ووٹنگ کو پر امن طریقے سے منعقد کرنے کے لیے سیکورٹی کے معقول انتظامات کیے گیے ہیں۔
واضح رہے کہ ترال بلاک میں ووٹروں کی کل تعداد 26661 ہے جبکہ بلاک میں 60 پولنگ بوتھز قائم کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور سے یہاں دس امیدوار میدان میں ہیں۔